اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چھپّن دہشتگردوں نے، جو ریف دمشق میں سرگرم عمل تھے، خود کو شامی فوج کے سپرد کردیا- ان دہشتگردوں نے اپنے ہتھیار بھی شامی فوج کے حوالے کردیئے اور اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ اب وہ کبھی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے- صوبہ ریف دمشق، صوبے دمشق کے چاروں طرف واقع ہے- شام کے صوبے ریف دمشق میں شامی فوج کی کاروائی جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کو صوبے دمشق میں اثرورسوخ پیدا کرنے سے روکا جاسکے- واضح رہے کہ ریف دمشق جانے والے تمام راستوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں مواصلاتی لائن منقطع ہوگئي ہے-
.......
/169